تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

یونس خان پر عائد پابندی بھی اٹھالی گئی،آفریدی کا جرمانہ معاف

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک رکنی اپیلٹ ٹریبونل نے سابق کپتان یونس خان پر عائد پابندی ہٹالی ہے ، شاہد آفریدی کا جرمانہ معاف اور اکمل برادران کے جرمانوں میں کمی کردی گئی?نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپیل کی سماعت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے سابق کپتان یونس خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان پر عائد غیر معینہ مدت کی پابندی اٹھا لی ہے، دورہ آسٹریلیا کے بعد یونس خان پر غیر معینہ پابندی عائد کی گئی تھی?اس موقع پر یونس خان کی نمائندگی ان کے وکیل محمد احمد قیوم نے کی، یونس خان انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت میں شریک نہیں ہوئے?یونس خان کے وکیل احمد قیوم کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کے بنا پر ان پر پابندی لگانی چاہیے تھی?دوسری جانب کپتان شاہد آفریدی ، اوراکمل برادران کی جرمانوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت بھی ہوئی جس کے بعد شاہد آفریدی پر عائد30 لاکھ روپے جرمانہ معاف کردیا، جبکہ عمر اور کامران اکمل کے جرمانے کی رقم کم کر کے10،10 لاکھ روپے کردی گئی، چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ شاہد آفریدی کا جرمانہ ختم اور اکمل برادران کا جرمانہ نصف کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکے تھے، پی سی بی کے قانونی مشیر طالب رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک اور کھیل کی بہتری کیلئے کھلاڑیوں کے جرمانوں میں کمی کا اعلان کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.