5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عراق میں بڑے حملوں اور ہلاکتوں کی تعداد نچلی ترین سطح پر آگئی،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا نے دعوی? کیا ہے کہ عراق میں اس سال بڑے حملوں اور ہلاکتوں کی تعداد نچلی ترین سطح پر آگئی ہے? جبکہ وہاں القاعدہ کے42 میں سے34 اہم رہنماؤں کو مار دیایا پکڑلیا گیا?واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے عراق میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل رے اوڈریانو نے بتایا کہ2010کے پہلے پانچ مہینوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرتشدد واقعات2003 کے بعد پہلی بار نچلی ترین سطح پر آگئے? گزشتہ تین مہینوں کے دوران عراق میں القاعدہ کے42 میں سے34 اعلی? رہنماؤں کو گرفتارکرلیا یا مار دیا گیا? اس دھچکے کے بعد اب تنظیم دوبارہ منظم ہونے کی کوششیں کررہی ہے? انھوں نے بتایا کہ عراقی فورسز پورے ملک میں آپریشنز میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہیں?