5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرانس،پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد بہت خوش آئند ہے،چوہدری شاہین
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کااپنے مسائل حل کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا بہت خوش آئند اقدام ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں اور یہ کہ آئندہ ماہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے متوقع دورہ فرانس کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی نہ صرف ان کا شاندار استقبال کرے گی بلکہ ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی جائے گی? یہ بات پاکستانی کمیونٹی کے چیئرمین چوہدری شاھین اختر اور کمیٹی کے سینئر رہ نما چوہدری ریاض پہاپا نے پی آئی اے کے فرانس میں ٹریول ایجنسیوں کے مالکان کے نو رکنی وفد سے ملاقات میں کہی? اس موقعے پر فرانس کے پاکستان میں اعزازی کونسلر برائے سرمایہ کاری محمود بھٹی اور پاکستانی کمیونٹی کی کمیٹی کے چیئرمین چوہدری شاھین اخترکی ان کوششوں کو بھی سراہا گیا جن کی بدولت پی آئی اے کے کنٹری منیجر فرخ حنفی اور ٹائم ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر اکرم بشارت کے درمیان درمیان ادائیگی کا مسئلہ فرانسیسی عدالت کے بجائے باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ ہوا?ملاقات کے دوران فرانس میں ٹریول ایجنسیوں کے مالکان کا فوری اجلاس بلا کرمالکان کی باقاعدہ ایسوسی ایشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا? دوسری طرف جب جنگ کے نمائندے نے رابطہ کرکے پی آئی اے کنٹری منیجر فرخ حنفی سے اکرم بشارت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا، جب کہ اس تنازعے کے حل پر پاکستانی کمیونٹی نے بھی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے?