5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومت کا بجٹ میں 40سے 70ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا ارادہ
جنگ نیوز -
کراچی …آئندہ مالی سال2010-11کیلئے حکومت40 سے70ارب روپے نئے ٹیکسز لگاکر مجموعی طور پر1667ارب روپے جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے? وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو16کھرب67 ارب روپے کا ٹیکس جمع کریگا غیرٹیکس آمدنی723ارب روپے رہے گی? نئے ٹیکس میں اسٹاک مارکیٹ پرحصص6 ماہ سے قبل فروخت کرنے پر10 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد ہوگا ،ایک سال بعد فروخت کرنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا جبکہ6ماہ سے ایک سال کے دوران فروخت کرنے پر منافع پر ساڑھے سات فی صد ٹیکس عائد ہوگا?حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں135 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے?آئندہ مالی سال کے بجٹ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح2.5 فیصد کم کردی جائیگی اور35 سے کم ہوکر32.5 فیصد ہوجائے گی لیکن بینکاری شعبے پر کارپوریٹ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی? حکومت آیندہ مالی سال کے دوران مختلف شعبے پر141 ارب روپے کی سبسڈیز دے گی جو رواں مالی سال سے 59 ارب روپے کم ہے? یہ سبسڈی صرف بجلی کے50یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے ہوگی جبکہ دیگر صارفین ، ٹیوب ویل، چینی اور کھاد پرسبسڈیز ختم ہوجائے گی?