5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جوہانسبرگ میں فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی کی عوامی نمائش
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …جنوبی افریقا میں گیارہ جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ فٹبال کیلئے جوش و خروش بڑھ گیا ہے? جوہانس برگ میں ورلڈ کپ ٹرافی کی عوامی نمائش کی گئی? جوہانسبرگ کے علاقے سوویتو میں ہزاروں فٹبال شائقین ٹرافی دیکھنے کیلئے جمع تھے، جو ایک خصوصی کیس میں رکھا ہوا تھا? اس موقع پر لوگوں میں شدید جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ ٹرافی جنوبی افریقا میں ہی رہے یعنی انکا ملک ورلڈ کپ جیت جائے? اٹھارہ قیراط سونے سے بنی یہ ٹرافی پہلی بار مغربی جرمنی کو1974 کا ورلڈ کپ جیتنے پر پیش کی گئی تھی?36 سینٹی میٹر کی ٹرافی کا وزن چھ کلوگرام ہے? اس کے نچلے حصے میں ورلڈ کپ جیتنے والی تمام ٹیموں کے نام کندہ ہیں?