5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزیراعظم گیلانی اسپین اور بلجیم کے چار روز دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اسپین اور بلجیم کے چار روز دورہ کے بعد ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئے? دورے کے دوران وزیراعظم نے برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور نیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کے علاوہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندریس فوگ راسموس سے بھی ملاقات کی? پاکستان یورپی یونین سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں فریقین نے پانچ سالہ منصوبے کے تحت اسٹریٹجک شراکت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا? وزیراعظم گیلانی نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے بلجیم اور اسپین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں? اسپین کے دورے کے دوران وزیراعظم نے اسپین کی کاروباری برادری سے خطاب کیا اور اسپین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی?