5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سمندری طوفان کے کراچی سے ٹکرانے کے امکانات بہت کم ہیں،محمدریاض
جنگ نیوز -
کراچی …سمندری طوفان پیٹ کراچی سے400کلومیٹر دور ہے? کراچی کے ساحل سے ٹکرانے کے امکانات بہت کم ہیں ?محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ محمد ریاض کے مطابق سمندری طوفان شمال مشرق سے پاکستان کی جانب 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے اور اب یہ کراچی سے400 کلومیٹر کی دوری پر رہ گیا ہے?طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار37 سے47 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور سمندری طوفان کیٹیگری ون میں ہے اس کی شدت میں کمی آچکی ہے? انہوں نے کہا کہ سائیکلون کے کراچی کے سے ساحل سے ٹکرانے کے امکانات کم ہیں?