تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارت:اجمل قصاب کو پھانسی دینے کیلئے تربیت یافتہ جلادکی تلاش

جنگ نیوز -
ممبئی …بھارت میں اجمل قصاب کو عدالت نے سزائے موت تو دیدی ہے تاہم حکومت کو یہ سزا دینے کیلئے تربیت یافتہ جلاد ڈھونڈنے میں مشکل ہورہی ہے? بھارت میں گذشتہ پندرہ برسوں میں صرف دو افراد کو پھانسی دی گئی ہے?ذرائع کے مطابق بھارت میں جلاد کی کمی کی وجہ سے ملک میں تین سو سے زائد پھانسی کے منتظرقیدیوں کی سزائے موت عمر قیدمیں تبدیل ہوسکتی ہے?یہی وجہ ہے کہ اب قصاب کیلئے پورے میں ملک میں جلاد ڈھونڈنے میں مشکل ہورہی ہے?رپورٹس کے مطابق بھارت میں اب صرف ایک یا دو جلاد ہیں جن میں سے ایک ماہادیب ملک ہیں،جن کو یہ عزاز حاصل ہے کہ ان کا تعلق جلادوں کے خاندان سے ہے? ان کا خاندان میں کم سے کم تین نسلوں سے اسی پیشے سے وابستہ ہے?اس کے والد ناٹا ملک نے اپنے طویل کیریئر میں25 افراد کو پھانسی دی جبکہ اس کے دادانے انگریزوں کے دور میں چھ سو افراد کو موت کی نیند سلایا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.