تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل :پانی کی آمد اور اخراج کا لیول برابر،ہیلی سروس جزوی بحال

جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد اور جھیل سے اخراج کا لیول برابر ہوگیا ہے،جبکہ پانی کے اخراج کے باعث جھیل کے دوسری جانب تحصیل گوجال کے نشیبی علاقوں میں پانی کا پھیلاؤ بھی رک گیا?ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل این ڈی ایم اے رشید علی کے مطابق عطاآباد جھیل سے پانی کی آمد اور اخراج کا لیول پہلی مرتبہ برابر ہوگیا ہے?انھوں نے بتایا کہ جھیل میں پانی کی آمد اور اخراج4600کیوسک ہوگیا? پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث جھیل کے دوسری جانب تحصیل گوجال کے نشیبی علاقوں میں پانی کا پھیلاؤ بھی رک گیا? دوسری جانب متاثرین عطاآباد جھیل کیلئے دو روز سے معطل ہیلی سروس موسم صاف ہونے کے بعد جزوی طور پر دوبارہ شروع کردی،تاہم جھیل کی صورتحال کے پیش نظر کشتی سروس شروع نہیں ہوسکی? گذشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث بند کی جانیوالی شاہراہ قراقرم کاگلگت ہنزہ سیکشن آج سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا? زونل منیجر یوٹیلٹی اسٹورکارپوریشن ماجد سواتی نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے ایبٹ آباد سے ڈھائی سوٹن چینی روانہ کردی گئی ہے جبکہ گھی چاول اور دالوں پر مشتمل پندرہ ٹرک آج ایبٹ آباد سے گلگت کیلئے روانہ ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.