تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلوچستان میں ٹرانسپورٹروں کی پہیہ جام ہڑتال

جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان میں ٹرانسپورٹرزکی مختلف ایسوسی ایشنز کی جانب سے اپنے مطالبات میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے،ٹرانسپورٹروں نے اندرون ملک جانے والی تمام شاہراہیں بند کردیں?ٹرانسپورٹرزکی مختلف ایسوسی ایشنز نے پٹرولیم مصنوعات میں خاطرخواہ کمی نہ کرنے، قومی شاہراہوں پرڈکیتیوں،راہزنی اور کسٹم حکام کے مبینہ نارواسلوک کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کرنے کااعلان کیا تھا اس ہڑتال کی حمایت پشتونخواملی عوامی پارٹی اوررکشہ ایسوسی ایشن نے بھی کی ہے ?ٹرانسپورٹروں نے آج صبح رکاٹیں کھڑی کرکے کچلاک کے مقام پر کوئٹہ چمن لورالائی شاہراہ، کولپور کے مقام پر کوئٹہ سبی شاہراہ اور مستونگ کے علاقے کہڈکوچہ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند کردی?جبکہ بھاگ، نوشکی، ڈیرہ اللہ یار اور دیگر شہرں میں بھی پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے?کوئٹہ شہر میں بھی لوکل بس اور رکشہ ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر ٹرانسپورٹ معمول سے بہت کم ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.