5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جیوانی : ماہی گیروں کی کشتی طوفان میں پھنس گئی،5افراد سوار
جنگ نیوز -
گوادر…جیوانی سے تقریباً10کلومیٹرکے فاصلہ پر ایک لانچ طوفان میں پھنسی ہوئی ہے جس میں5ملاح سوار ہیں ?کشتی پر موجود ملاح مسلم مراد نے جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طوفان کے باعث ان کی کشتی سمندر میں پھنسی ہوئی ہے، جس پر پانچ افراد سوار ہیں? انہوں نے بتایا کہ ان کا مختلف افراد سے رابطہ ہے ، لیکن ابھی تک کوئی ان کی مدد کیلئے نہیں آیا?مسلم مراد ملاح کا کہنا تھا کہ ہوا تیز ہونے کی وجہ سے انہیں ہیلی کاپٹر کے علاوہ کسی اور ذریعے سے نہیں نکالا جاسکتا?انہوں نے اپیل کی کہ وہ اور ان کے ساتھی اپنے گھر کے سامنے ڈوب رہے ہیں، فوری طور ہمیں بچانے کیلئے امدادی ٹیم بھیجی جائے ?