تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آیندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم33کھرب روپے رہنے کا امکان ہے جس میں40 سے70 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں جبکہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح16سے بڑھا کر17 فیصد کی جارہی ہے? مشیر خزانہ سینیٹر ڈاکٹر عبدالحفیظ آج وزیر خزانہ کا حلف اٹھا کر بجٹ پیش کریں گے? آیندہ مالی سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تن خواہوں میں20 سے35 فی صد اضافہ کیا جائیگا، جبکہ دفاعی اورپیرا ملٹری فورسز کی تن خواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا?آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح4 سے5 فیصد ہوجائیگی،ترقیاتی پروگرام کا بجٹ663ارب روپے صوبوں کا ترقیاتی بجٹ373ارب روپے اور وفاق کا ترقیاتی بجٹ290 ارب روپے ہوگا? محصولات میں سے صوبوں کو10کھرب36 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ آیندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ4 فیصدیعنی680 ارب روپے رہنے کا امکان ہے? دفاع کیلئے442 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی چھوٹ2 لاکھ سے بڑھا کر3 لاکھ روپے سالانہ کردی جائیگی?آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قرضوں اور سود کی ادائیگی پر672 ارب روپے جبکہ وفاقی اداروں کو چلانے کے لیے221 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.