تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پنجاب : دو حلقوں میں ضمنی انتخابات،تصادم ،فائرنگ، 5افراد زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…پنچاب اسمبلی کے دوحلقوں پی پی240 اورپی پی206میں آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور پولنگ کا عمل جاری ہے? ڈیرہ غازی خان اور جلال پور ملتان کے پولنگ اسٹیشنوں پر مخالف گروہوں کے درمیان تصادمیں پانچ افراد زخمی ہوگئے ? دوسری جانب بعض اطلاعات کے مطابق حلقہ 206جلال پور میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نغمہ مشتاق کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم وہ خود محفوظ ہیں? ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ کے حلقے پی پی240کے پولنگ اسٹیشن46میں ایجنٹ کے مسئلے پر پولنگ شروع نہیں کی گئی جبکہ کوہر جنوبی پولنگ اسٹیشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج پر پولنگ روک دی گئی?پولنگ اسٹیشن بیروٹ مندوانی میں2امیدواروں کے حامیوں میں تصادم میں2افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولنگ اسٹیشن بھاٹی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا? ملتان کی تحصیل جلالپور پی پی206کی نشست پر بھی پولنگ جاری ہے،اس حلقے میں نغمہ مشتاق اور احمد مجتبی? گیلانی کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، جس سے دو افراد زخمی ہوگئے? اس حلقے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھائی احمد مجتبی? گیلانی اور مسلم لیگ ن کی امیدوار نغمہ مشتاق مدمقابل ہیں? نغمہ مشتاق لانگ نے کہا کہ انتظامیہ دھاندلی کررہی ہے اور ان کے ورکروں کو ڈرایا دھمکایاجارہے ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.