5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:جمشید کوارٹر سے تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا?ایس ایس پی جمشید ٹاؤن عامر فاروقی کے مطابق جمشید ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس پارٹی نے مقابلے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو علاقہ مکینوں کی جانب سے نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا،جن کی شناخت مسلم ولد عبدالمجید،فیصل ولد جہانگیر اور منیر ولد عبدالمجید شامل ہیں ،جن کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے?بروقت کارروائی کرنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ زون کی جانب سے پولیس پارٹی کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے?