5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور: مائع پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو کا اضافہ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے ?ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بخت منیر کے مطابق فی کلو تین روپے اضافہ کے بعد ایل پی جی اب مارکیٹ میں فی کلو 83 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے? بخت مینر کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ آیندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے ?