5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پی پی160لاہورکے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160لاہورکے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرکے حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے?پولنگ24جون کو ہوگی? پی پی160لاہورکے ریٹرننگ آفیسرعبدالحمید نے میڈیا کو بتایا کہ اس حلقہ میں12 امیدوار میدان میں ہیں جن میں مسلم لیگ(ن)کے ملک سیف الملوک کھوکھر کو شیر، تحریک انصاف کے ظہیرعباس کھوکھرکو ٹیلی فون ،جماعت اسلامی کے جہانگیربارا کو پنکھاکے نشانات الاٹ کئے گئے ہیں?آزادامیدواروں آصف خان کوگھوڑا،رانا دستگیرکو فٹ بال، ملک شفیق کو بندوق ،ملک محمد زمان کو بارہ سنگھااور ملک یونس اعوان کو بیل گاڑی ، ملک عمران شفیع کھوکھر کو گھڑی کے نشانات الاٹ کئے گئے ہیں?ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پولنگ کے روز رینجرز طلب کر لی گئی ہے?