تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے کیمپوں کا خاتمہ ضروری ہے، بشیر بلور

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیراحمد بلور نے کہا ہے کہ فاٹا کی طرح مرید کے اور جنوبی پنجاب میں بھی دہشت گردوں کے کیمپس ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے? وہ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے? انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے? تاہم دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرنا صوبوں کا کام ہے اور وفاقی حکومت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی? بشیر بلور کا کہنا تھا کہ سوات میں آپریشن کا فیصلہ ہمارا تھا? اسی طرح جنوبی پنجاب میں کارروائی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.