5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وفاقی کابینہ میں توسیع‘تین نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… حکومت کی طرف سے وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد تین نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے? ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ‘ سردار آصف احمد علی اور ارباب ظاہر خان سے حلف لیا? ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سردار آصف احمد علی اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے?حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا‘ چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک‘ وفاقی وزراء مخدوم امین فہیم‘ مخدوم شاہ محمود قریشی‘ سید خورشید شاہ‘ چوہدری احمد مختار‘ رحمان ملک‘ بابر غوری‘ میاں منظور احمد وٹو‘ وقار حسین‘ فرزانہ راجہ‘ نبیل احمد گبول سمیت دیگر نے شرکت کی? سینیٹر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ‘سردار آصف احمد علی کو وزارت تعلیم جبکہ ارباب محمد ظاہر خان کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپا گیا ہے?حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی? حلف برداری کی تقریب سے قبل وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور انہیں 4 روزہ دورہ برسلز کی تفصیلات سے آگاہ کیا- اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وفاقی بجٹ برائے سال 2010-11ء کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا?