تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرائیلی فوج نے امداد ی سامان لیکر جانیوالے آئرش جہاز پر قبضہ کرلیا

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس . . . . . . .اسرائیلی فوج نے امدادی سامان لے کر جانیوالے آئر لینڈ کے جہازپر دھاوا بول کر قبضہ کرلیا اور اب جہاز کو اشدود کی بندرگاہ لے جایا جارہا ہے ?ایک عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز نے آئرش جہاز راکیل کورے پر دھاوا بول کر اسے قبضے میں لے لیا ہے ? کارروائی کے دوران جہاز پر موجود امن کارکنوں کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی ?جہاز کوتل ابیب کے جنوب میں واقع اشدود کی بندرگاہ کی طرف لے جایا جارہا ہے ?اس سے قبل اسرائیلی فوجی ترجمان نے بتایاکہ آئرش جہاز راکیل کورے کوغزہ کی طرف سے اپنا رخ بدل کر اشدود کی جانب کرنے کی متعددبار ہدایات جاری کی گئی تھیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.