5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں آج رات سے بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . . .کراچی اور اس کے مضافات میں ہفتے کی رات تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سے37ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب48فیصدہے?موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں28 سے34 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جو کبھی کبھی47کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے بھی چل سکتی ہیں،جس کے باعث سمندر کی لہروں میں ارتعاش پیدا ہو گیا ہے اور لہریں4سے6میٹر تک بلندہورہی ہیں ?