تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:موسلا دھاربارش،طوفان آج ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا

جنگ نیوز -
کراچی ... سمندری طوفان پیٹ کی آمد سے قبل کراچی میں موسلا دھاربارشوں کا رات گئے شروع ہونے والا سلسلہ جاری،متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل،پی اے ایف بیس مسرور پر 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سڑکوں پر2 سے تین فٹ پانی کھڑا ہوگیا?محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا جبکہ آج دن میں سندھ سمیت کراچی کے ساحلی علاقوں سے سمندر ی طوفان پیٹ ٹکرائے گا? محکمہ موسمیات کے مطابق تین سے چار گھنٹوں کے درمیان پی اے ایف بیس مسرور پر اب تک 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ ایئرپورٹ پر 35 ملی میٹر،شارع فیصل پر 23 ملی میٹر ، صدر میں 84 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی?فیڈرل بی ایریا، لیاری ، ناظم آباد ، آئی آئی چندریگر روڈ ،ملیر،ایئرپورٹ،شاہ فیصل ٹاؤن،گلشن اقبال ناگن چورنگی،حب ریور روڈسمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعدسڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سواروں کو بائیک چلانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا?بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شہر بھر کے ڈھائی سو سے ذائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ بن قاسم پاور پلانٹ بارش کا پانی چلے جانے کے باعث ٹرپ کرگیا جس کی وجہ سے شہر بھر کو750 میگا واٹ کے لگ بھگ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی?اس کے ساتھ ہی شہرکا بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیااورشہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی?واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی معطلی کے فورا بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی بند ہوگیا?بارش کے ساتھ ہی شہر کی مختلف علاقوں کی سڑکوں پر دو سے تین فٹ پانی کھڑاہوگیا?اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دیگر صوبائی وزرا کے ہمراہ شہر کے مضافاتی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیااوربارش کے پیش نظر حفاظتی کارروائیوں کا جائزہ لیا?دورے کے دوران گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.