5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا: اپناکی تحت مختلف ریاستوں میں ہیلتھ کیئر ڈے منایا گیا
جنگ نیوز -
ڈیلاس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... ایسوسی ایشن آف فزیشن نارتھ امریکا(اپنا)کی جانب سے امریکا بھر کی مختلف ریاستوں کے پچاس بڑے شہروں میں نیشنل ہیلتھ کیئر ڈے منایا گیا?اس سلسلے میں مختلف کمیونٹی سینٹروں میں مفت طبی کیمپ لگائے گئے ?جس میں علاج معالجے کے ساتھ ساتھ صحت کے بارے میں کمیونٹی کے افاد کو صحت کی آگاہی کے پروگرام کا انعقاد کئے گئے ?دریں اثناء اپنا ڈیلاس چیپٹر کے زیراہتمام اشفاء کلینک میں ایک طبی کیمپ لگا یا گیا ?جہاں پرڈیلاس چیپٹر کے صدر ڈاکٹر جلیل خان،ڈاکٹر ایم بشیر ،ڈاکٹر واصق زیدی ،ڈاکٹر خالد محمود ،ڈاکٹر زاہد ظہیر،ڈاکٹر سید عزیز،ڈاکٹرریاض الدین صدیقی نے کیمپ میں حصہ لیا?اس موقع پر ڈاکٹر جلیل خان نے نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھر میں مقیم باشندے اس وقت طبی مسائل کا شکار ہیں اور پاکستانی ڈاکٹروں کی جانب سے اس طرح کے کیمپ کمیونٹی افراد کو طبی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں?علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کے مرکز ی صدر ڈاکٹر ذیلاف منیر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر کئی دہائیوں سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمت کرہے ہیں اور شہریوں کو بلاامتیاز مفت طبی سہولیات فراہم کرر ہے ہیں? انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی کمیونٹی میں طبی شعور بیدار کریں?واضح رہے کہ مذکور ہ ایسوسی ایشن امریکا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی بڑی اور نمائندہ تنظیم ہے ?جس کا قیام 1976ء میں عمل میں لا یا گیا ?اس وقت پندرہ ہزار ڈاکٹراس تنظیم سے وابستہ ہیں?