تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی :پی ی سی ایچ ایس میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مکینوں کااحتجاج

جنگ نیوز -
کراچی :پی ی سی ایچ ایس میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مکینوں کااحتجاج

کراچی…کراچی کے علاقے پی ی سی ایچ ایس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکینوں کا کے ی ایس سی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی ،روڈ بلاک ?کراچی کے علاقے پی ی سی ایچ ایس میں 20 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل محلے نے احتجاج کے ی ایس سی کے دفتر کا گھیرو کیا ?احتجاج کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ?اس دوران کے ی ایس سی کے عملے سے تلخ کلامی کے بعد ،پولیس اور رینجرز کو طلب کیا گیا اس دوران مشتعل افراد نے سٹرک پر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہو گیا ? مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ 20 گھنٹے گذرجانے کے باوجود ابھی تک بجلی بحال نہ ہو سکی جس کے باعث گھروں مین پانی کی قلت بھی ہو گئی ?تاہم اور پولیس اور رینجرز کی مداخلت کے بعد اور کے ی ایس سی کے عبلے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشرہو گئے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.