تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فرانس اور برطانیہ کا اسرائیلی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پیرس ... فرانس اور برطانیہ نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ جانے والے بحری جہازوں کے سامان کی چیکنگ یورپی یونین کی جانب سے کرنے کی پیشکش کردی?پیرس میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے فرانسیسی ہم منصب برنارڈ کوشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک سمجھتے ہیں کہ غزہ جانے والے امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے? اور اس عمل میں بین الاقوامی نمائندوں کی موجودگی بھی ضروری ہے? کوشنر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تحقیقات اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ واقعے میں کئی ممالک متاثر ہوئے ہیں? انہوں نے تجویز دی کہ غزہ میں امداد پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے وہاں جانے والے بحری جہازوں کے سامان کو یورپی یونین کے ذریعے چیک کرایا جاسکتا ہے? جبکہ مصر اورغزہ کی سرحد پر رفاہ کراسنگ کا کنٹرول بھی یورپی یونین سنبھال سکتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.