5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حیدرآباد میں طوفانی بارش سے متعدد علا قے زیر آب
جنگ نیوز -
حیدرآباد ... حیدرآباد میں طوفانی بارش کے بعد متعدد علا قے زیر آب آگئے اور شہر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے? ایم کیو ایم کے صوبائی وزیر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے جبکہ شہر میں بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے? حیدرآباد میں شام5 بجے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث بجلی اور نکاسی و آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ?شدید بارشوں کے باعث حیدرآباد کے 12گرد اسٹیشن اور78فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے حیدرآباد کا وسیع تر علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا?بجلی نہ ہونے کے باعث واسا کا نکاسی و آب کا نظام درہم برہم ہوگیا اور حیدرآباد لطیف آباد، قاسم آباد اور دیگر علاقے زیر آب آگئے اور سینکڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے تاہم شہر میں نکاسی آب اور بجلی کی فراہمی کی ہنگامی کوششوں کے بعد صورتحال میں بہتری آ رہی ہے ایم کیو ایم کے صوبائی وزیر برائے دیہی ترقی محمد زبیر نے بتایا کہ بارش کے بعد حیدر آباد کے نشیبی علاقوں سے60سے70 فی صدتک پانی نکال دیا گیا ہے?انہوں نے بتایا کہ شہر میں بجلی کی فراہمی کا نظام بھی درست کر دیا گیا ہے?