5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جان ابراہم نے آسن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈا داکار جان ابراہم کا شما ران اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہیں تاہم حال ہی میں جان نے اپنی نئی فلم کے ہدایتکار کو چونکا دیا?جان نے ’گجنی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ آسن کے ہمراہ کام کرنے سے انکار کردیا ہے? جان ہدایتکار وپُل شاہ کی اگلی فلم میں ایک پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے تاہم اس فلم کے لئے انہوں نے وپُل سے کہا ہے کہ وہ آسن کے بجائے کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کریں? جان کا کہنا ہے کہ اس فلم کے کردار کے لئے کسی پرکشش اداکارہ کا انتخاب کیا جائے کیونکہ آسن اس کردار کے لئے موزوں نہیں? واضح رہے کہ یہ فلم تیلگو فلم کا ری میک ہے جس میں مرکزی کردار آسن نے ہی ادا کیا تھا? اب اس کردار کے لئے دیپیکا پاڈوکون، سونم کپور اور بپاشا باسو کے نام زیرِ غور ہیں?