5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
’پیٹ‘ بھارتی حدود میں داخل، کراچی اور سندھ میں بارش کا امکان ختم
جنگ نیوز -
کراچی…سمندری طوفان ’پیٹ‘ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہونے کے بعد بھارتی حدود میں داخل ہو گیا جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی اور سندھ میں مزید بارشوں کا امکان ختم ہو گیا ہے? تفصیلات کے مطابق ’پیٹ‘ کیٹی بندر اور ٹھٹھہ کے قریب ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد بھارت کی جانب چلا گیا?سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد تیز بارش سے ٹھٹھہ اور بدین کے کئی دیہات زیر آب آگئے? محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کا مرکز بھی کیٹی بندر اور ٹھٹھہ کے قریب ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے? سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں سے38ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا? انتظامیہ نے سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر کیٹی بندر شہر کو پہلے ہی خالی کرالیا تھا? کیٹی بندر میں میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام افراد کوعلاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا?طوفان کیٹی بندر کے قریب ساحل سے ٹکرانے کے بعد بدین، ٹھٹھہ، میرپور ساکرو، گھارو چھان، بھنبھور، کیٹی بندر اور حیدرآباد سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے? ڈی سی او ٹھٹھہ کا کہنا ہے کہ کیٹی بندر، گھارو جھان اور جاتی سے38ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے? صوبائی وزیر مہتاب ڈہر نے ذرائع کو بتایا کہ ٹھٹھہ ضلع میں25ریلیف کیمپ قائم کیے گئے جب کہ بدین ضلع میں15کیمپ کھولے گئے ہیں جن میں چار ہزار ترپن افراد رہائش پزیر ہیں? فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں? فوجی جوانوں نے گجو کے قریب کراچی ٹھٹھہ شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا ہے اور بدین میں گڈن اور پیرانی کے ساحلی علاقوں میں امدادی سامان بھجوا دیا ہے? محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹی بندر سے سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد بدین عمر کوٹ، تھرپارکر سے ہوتا ہوا بھارت کی طرف چلا گیا ہے جس کے بعد کراچی اور سندھ میں مزید بارشوں کوئی امکان نہیں ہے?