تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ابو ظہبی کا ’کیپیٹل گیٹ ٹاور‘ دنیا کی سب سے زیادہ جُھکی ہوئی عمارت

جنگ نیوز -
ابوظہبی…ابو ظہبی اور دبئی جہاں دنیا بھر میں عظیم الشان عمارتوں کے ڈیزائن و تعمیر کے حوالے سے بے انتہا مشہور ہیں وہیں ان عمارات کو شان و شوکت کا رُتبہ دینے کے لیے کثیر سرمایہ لگانے میں بھی کوئی ان کا ثانی نہیں ہے?حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت بُرج خلیفہ کی تعمیر و افتتاح کے حوالے سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رہنے والے دبئی کے بعد اب ابو ظہبی کے کیپیٹل گیٹ ٹاور کو دنیا کے سب سے زیادہ جُھکے ہوئے ٹاورکا اعزاز مل گیاہے?دنیا کے سات عجائبات میں شامل اور کئی سالوں سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے جھکے ہوئے ٹاور کا اعزازرکھنے والا اٹلی کا Pisaٹاور اس اعزاز سے محروم ہوگیا جس کا نیا حقدار ابوظہبی کا کیپیٹل گیٹ ٹاور بن گیا ہے?ابوظہبی کی نیشنل ایگزیبیشن کمپنی کے تحت تعمیر کیا گیا یہ ٹاور ایک برطانوی تعمیراتی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے?525فٹ اونچے35منزلہ اس ٹاور کا جھکاؤ مغرب کی طرف18ڈگری زاویے تک ہے جو Leaning Tower of Pisaسے چار گنا زیادہ ہے?گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ جھکتے ہوئے ٹاور کا اعزاز حاصل کرنے والا کیپیٹل گیٹ ٹاور Pisa Towerکی نسبت مکمل طورپر انسانی ہاتھوں کی کمال کاریگری ہے?اس سال کے آخر میں مکمل ہونے والے اس ٹاورمیں ایک شاندار ہوٹل کے ساتھ ساتھ آفسز کے لیے بھی جگہ مختص کی جائیگی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.