5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطا آباد جھیل:پانی کی آمدو اخراج میں مسلسل اضافہ،ہیلی سروس جاری
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل میں پانی کی آمداور اخراج میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دوسری جانب آج بھی اپر ہنزہ کے بالائی علاقوں میں ہیلی سروس جاری ہے? سرکاری ذرائع کے مطابق گلیشیرز کے پگھلنے کے باعث عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد5ہزارکیوسک سے تجاوز کرگئی ہے ?اسپل وے سے پانی کا اخراج بھی 5000 کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا?ادھر عطاآباد جھیل میں پانی کی سطح2 انچ کم ہوگئی ہے? اپر ہنزہ کے علاقوں میں گلمت، ششکٹ اور پھسو کے علاقوں میں ہیلی سروس بدستور جاری ہے جس کے ذریعے امدادی سامان اور متاثرین کی منتقلی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ گلگت ہنزہ سیکشن صبح7 بجے سے شام4بجے تک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی?