5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آسٹریلین سرفر کی شارک سے لڑائی،مکے بازی کرکے جان بچالی
جنگ نیوز -
سڈنی… آسٹریلیا میں ایک شخص نے منفرد انداز کی دلیری دکھا کرنہ صرف اپنی جان بچالی بلکہ سب کو حیران بھی کر دیا? سمندر میں سرف کرتے وقت اچانک شارک ان کے سامنے آگیا اور انہوں نے شارک سے مکے بازی کر کے اپنی جان بچا لی? آسٹریلیا کے سمندر میں مائیکل بیڈ فورڈ نامی شخص سرفنگ کر رہا تھا کہ اچانک شارک ان کے سامنے آگئی اور ان پر حملہ کر دیا? تاہم بیڈ فورڈ نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارک سے مکے بازی شروع کر دی، اورزخمی حالت میں ایک سمندری لہر کے ساتھ تیر کر اپنی جان بچا لی? بیڈ فورڈ کے ایک دوست کے مطابق یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ اس خوفناک حادثے سے بچ گئے اور انہوں نے دلیری کا مظاہرہ کیا? ساحل پر آنے کے بعد بیڈ فورڈ کو پرتھ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا ایک آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ? آسٹریلیا کے سمندر میں تیراکی اور سرفنگ کرنے والوں پر شارک اکثر اوقات حملے کرتی رہتی ہیں?