تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلوچستان: مواصلات نظام درہم برہم ، ریلیف آپریشن میں مشکلات

جنگ نیوز -
کوئٹہ …ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے ڈائریکٹر حسن بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے سمندی طوفان گزر گیا ہے تاہم مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے کیوجہ سے ریلیف کے کاموں میں مشکلات ہیں?پاک فوج اور فرنٹیر کور کی جانب سے امدادی سامان لے کر سی ون تھرٹی طیارہ گوادر کیلئے روانہ ہوگیا? یہ بات انھوں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی? حسن بلوچ نے کہاکہ گوادر میں بارشوں اور سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی میں امدادی کاموں کیلئے مختلف سرکاری اداروں نے کام کا آغاز کر رکھا ہے اور جیسے جیسے زمینی رابطہ بحال ہوتا جا رہاہے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہی ہیں ? انھوں نے کہاکہ وزیر اعلی? بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر)ندیم متاثرہ علاقوں گوادر اور تربت کا دورہ کرینگے اور متاثرہ افراد کو فراہم کرنیوالی امداد اور کارروائیوں کا جائزہ لیں گے?جبکہ پاک فوج اور فرنٹیر کور کی جانب سے18ٹرک پر مشتمل امدادی کھیپ سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے گوادر روانہ کر دی گئی امدای اشیا میں خشک راشن گھی خیمے کمبل ملبوسات اور ادویات شامل ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.