تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

’یورو‘ کا وجود آئندہ پانچ سال میں ختم ہو سکتا ہے، ماہرینِ معاشیات

جنگ نیوز -
لندن…یورپی ممالک کی مشترکہ کرنسی ’یورو‘ آئندہ پانچ سال میں ختم ہو سکتی ہے?ایک برطانوی اخبارکی جانب سے کیے گئے سروے میں25ممالک کے ماہرینِ معاشیات میں سے تقریباً50فیصد کی رائے کے مطابق یورپین ممالک کی مشترکہ کرنسی یورو پانچ سال میں زوال پذیر ہوسکتی ہے?ماہرین کا کہنا ہے کہ ناصرف اس کے حالیہ رُکن ممالک میں سے تین سے چار ممالک ممکنہ طور پر اس سے علیحدگی اختیار کرلیں بلکہ عین ممکن ہے کہ یہ برطانیہ کی نئی پارلیمنٹ کی معینہ پانچ سالہ مدت کے اختتام تک بھی بمشکل مارکیٹ میں اپنا وجود برقراررکھ سکے?واضح رہے کہ یورو کی قدر میں پچھلے چار سال کی نسبت واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ یورو کے اوپر اپنا کنٹرول بنائے رکھنے کے لیے فرانس اور جرمنی کے درمیان جاری کشیدگی بھی اس کے زوال کی ایک اہم وجہ مانی جا رہی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.