تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

طوفان بھارت میں داخل،سمندر پرسکون، ماہی گیر وں کو شکار کی اجازت

جنگ نیوز -
کراچی …ڈی جی میٹ ڈاکٹر قمرالزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان پیٹ اندرون سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو کر بھارتی ریاست راجستھان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد کراچی اور سندھ میں بارش کے امکانات نہیں رہے اور سندھ کے ماہی گیر کھلے سمندر میں شکار کے لیے جاسکتے ہیں? جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ نے کہا کہ ہوا کا کم دباؤ بھارتی ریاست پنجاب میں ہونے کے سبب پاکستان میں بالائی پنجاب اور دیگر میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے تاہم سندھ اور کراچی میں اب بارشوں کا امکان نہیں ہے ?انہوں نے بتایا کہ کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں بھی موسمی صورتحال بہتر ہو چکی ہے اور سندھ کے ماہی گیر شکار کے لیے کھلے سمندر میں جاسکتے ہیں?انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان پیٹ کی شدت میں اس حد تک کمی آ چکی ہے کہ یہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا ہے ?سمندر سے آنیوالے ہوا کے سسٹم کی بدولت گذشتہ24گھنٹو ں میں میر پور خاص میں80،چھور46، حیدر آباد90،اورنواب شاہ میں39ملی لیٹر باش ریکارڈ کی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.