5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجاب کے بجٹ میں عام آدمی کا خاص خیال رکھا جائے،نوازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان مسلم لیگ)ن( کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو وفاق اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا چاہئے?نئے بجٹ میں عام آدمی کی فلاح کا خاص خیال رکھا جائے?انھوں نے یہ بات رائے ونڈ فارم میں پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی? وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف نے دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی? نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں? اجلاس میں کارکردگی کے حوالے سے خامیوں کا جائزہ لیا گیا? اجلاس میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان، سینیٹر اسحاق ڈار، سرتاج عزیز، احسن اقبال، حمزہ شہباز، خواجہ محمد آصف،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید،سعید مہدی، اے زیڈ کے شیر دل اور شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی?