تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیر،بیوروکریٹس فرشتے ہیں، ججوں کو ٹھیک کرنا ضروری ہے! جسٹس رمدے

جنگ نیوز -
اسالام آباد…سپریم کورٹ میں18ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران طنزیہ ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ الحمداللہ ہمارے ہاں وزیراوربیوروکریٹس،دیانت داراور فرشتے ہیں، خرابی تو ججوں میں ہیں انہیں ٹھیک کرنا ضروری ہے ?چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے17 رکنی بنچ نے18ویں ترمیم کے مقدمہ کی سماعت کی تو سپریم کورٹ بار کے وکیل حامد خان ،نے ججز تقرر کے حوالے سے دلائل دئیے?ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کو آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کے اختیار پر اعتراض نہیں تاہم قرار داد مقاصد کی روشنی میں آئین کی بنیادی روح تبدیل نہیں ہونی چاہئے ? انہوں نے کہا کہ18ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے لئے نہیں ہیں ، پارلے منٹ کو ریاست کا مضبوط عنصر ہوتے ہوئے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ، حامد خان نے کہا کہ عدلیہ کو ریاست کے دیگر اداروں سے الگ اور آزاد رکھنے کیلئے وکلا تنظیموں نے18ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں دائر کی ہیں ? حامد خان نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ بھٹو نے کہا تھا کہ ججز تقرر کا انتظامیہ اختیار صدر کو نہیں وزیراعظم کو ہوگا?انہوں نے کہا کہ امریکامیں عدلیہ اور دیگر عہدوں میں تقرر بلاتخصیص ہوتا ہے? عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.