تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

این آراو فیصلہ کیس: وفاق نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے این آر او فیصلے پر نظرثانی کے مقدمہ میں ایک جامع جواب ، سپریم کورٹ میں داخل کرایا ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ این آر او سے فائدہ اٹھانے کا باب بند ہوچکا ہے، اس سے فائدہ لینے والوں کیخلاف اب کارروائی نہیں کی جاسکتی اور سوئس مقدمات بحال کرانے کیلئے سوئس حکام سے اب رابطہ بیکار کوشش ہوگی?وفاق کے وکیل کمال اظفر نے این آر او فیصلے کیخلاف اپیل کے مقدمہ میں ایک جامع جواب سپریم کورٹ میں داخل کرایا ہے? اس میں انہوں نے کہا ہے کہ این آر او فیصلے میں عدالت نے ملک مقدمات کھولنے کا جو فیصلہ دیا وہ ملکی حدود سے باہر کیلئے ہیں ، اس فیصلے میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے جس فیصلے پر جو انحصار کیا گیا وہ اسی ہاؤس نے ختم کردیا تھا? جواب میں کہا گیا ہے کہ غیرحاضری میں دی گئی سزا کا ملکی فوج داری قوانین میں تصور موجود نہیں اور یہ آرٹیکل10 اے سے بھی متصادم ہے ، کمال اظفر نے جواب میں لکھا ہے کہ این آر اودو فریقین میں ڈیل نہیں تھا اور سوئس مقدمات کو کھلوانے کیلئے جنیوا میں حکام سے رابطہ بیکار کوشش ہوگی کیونکہ سوئس پراسکیوٹر جنرل نے کہا ہے کہ اب کوئی مقدمہ بحال نہیں ہوسکتا ، جواب میں کہا گیا ہے حکومت پاکستان کو1997 کے ان غیرقانونی مقدمات میں کوئی معاونت درکار نہیں ہے، کمال اظفر نے جواب میں لکھا ہے کہ کسی شخص کو ایک جرم میں ایک سے زائد بار سزا نہیں دی جاسکتی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.