5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
روس نے پرتگال کو ہراکرپہلے یورو بیچ سوکر کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
جنگ نیوز -
روم …روس نے فائنل میں پرتگال کو شکست دے کر پہلے یورو بیچ سوکر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ?میزبان اٹلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ?اٹلی کے شہر روم میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں روس کا مقابلہ تھا پرتگال سے، فائنل میں دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر مجموعی طورپر روس کی کارکردگی بہتر رہی ، روس نے یہ میچ چارکے مقابلے میں چھ گول سے جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیا? اٹلی نے اسپین کوشکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، ایونٹ 4 دن جاری رہا اور اس میں8 ٹیمیں شریک ہوئیں?