تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ورلڈ کپ فٹ بال : وارم اپ میچ کے دوران تماشائیوں کا ہنگامہ، ہلڑبازی

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …ورلڈ کپ فٹ بال میں سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ کے تمام دعوے اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب نائیجیریا اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والے میچ کو روکنا پڑا، اور وجہ تھی بدانتظامی اور تماشائیوں کی جانب سے ہلڑ بازی?مخولونگ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ نائیجیریا نے شمالی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا تو دیا، مگر میچ کو دو مختلف اوقات میں روکنا پڑا، ایک بار تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اور دوسری بار اسٹیڈیم میں ریلنگ ٹوٹ جانے کی وجہ سے، پولیس نے کہا کہ یہ تماشائی ٹکٹ کی فوٹوکاپی تھامے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اور روکنے پر انہوں نے ہنگامہ آرائی کی اور گیٹ توڑنے کی کوشش کی، جبکہ تماشائیوں نے کہا کہ ان کے پاس اصلی ٹکٹ موجود تھے? وجہ کوئی بھی ہو، میچ شروع ہونے کے بعد اسٹینڈ میں ضرورت سے زیادہ لوگوں کی موجودگی نے بدمزگی پیدا کی اور دوسرے ہاف میں ریلنگ ٹوٹنے سے ایک پولیس والے سمیت تقریباً20 لوگ زخمی ہوئے،11 جون سے شروع ہونے ورلڈ کپ سے قبل اس قسم کے واقعات نے میگا ایونٹ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے تاہم فیفا نے اس وارم اپ میچ کے انتظامی امور سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.