5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سی جی ٹی سے حصص کی قیمتوں میں مصنوعی اتارچڑھاؤ رک جائیگا،صدیق دلال
جنگ نیوز -
کراچی …اسٹاک مارکیٹس پر کیپٹل گینز ٹیکس کے نفاذ سے جہاں کاروباری حجم کم ہوگا وہیں حصص کی قیمتوں میں مصنوعی طریقے سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی رک سکے گا? کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ممبران صدیق دلال اور نعیم رفیع نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹل گینز ٹیکس ایک سیاسی ایشو بن چکا تھا اس لیے اس کا لگنا ضروری تھا ? ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے اسٹاک مارکیٹس میں یومیہ کاروباری حجم مزید کم ہوں گے ? انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکس کے نفاذ کے بعدحصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ رک جائیگا جبکہ سٹہ بازی کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی? انہوں نے کہا کہ30 جون2010تک ممبران کے پاس جو پورٹ فولیو ہوگا اس پر کوئی کیپٹل گینز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا جو خوش آئندہے ?