5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ نیوز -
سنگاپور…امریکا میں روزگارسے متعلق اعداوشمار میں کوئی خاص بہتری نہ ہونے کے باعث آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے? آج ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل جولائی کے سودے ایک ڈالر82سینٹس کمی کے بعد69 ڈالر69سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل جولائی کے سودے ایک ڈالر46 سینٹس کمی کے بعد70 ڈالر63 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے?تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر بھی اس کا اثر دیکھا جارہا ہے?