5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھوپال میں26سال بعدبدترین صنعتی گیس حادثے کا فیصلہ آگیا
جنگ نیوز -
بھوپال…بھوپال میں26سال پہلے ہونیوالے بدترین صنعتی گیس حادثے کا عدالتی فیصلہ آگیا جس میں بھارتی نژاد 8 مجرموں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے? بھوپال میں دسمبر1984کو صنعتی حادثے میں 25ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی ہزار افراد زخمی ہوئے تھے?اس حادثیکا عدالتی فیصلہ آج چیف جسٹس مجسٹریٹ موہن پی تیواری دیں گے?عدالتی کیس کی سماعت کے دوران178 عینی شاہدین کا بیان لیا گیا تھا اس کے علاوہ3008 دستاویزات کا مطالعہ کیا گیا?بھوپال کے صنعتی حادثے کی ذمہ دارکمپنی یونین کاربائیدڈ نو ممبروں کیخلاف عدالتی کارروائی کی گئی?تاہم مختلف سماجی تنظیموں کے مطابق اصل مجرموں کے خلاف کوئی سخت اقدامات نہیں لیے گئے?ان کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف درج کیس بہت کمزور ہے?