تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور:5 غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کے بین الاقوا می ہوائی اڈے سے پانچ غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں ?پشاور میں امن وامان کی صورتحال کے باعث چار ماہ تک غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اپنی بین الاقوامی پروازیں بند کر رکھی تھیں،تاہم صورتحال بہتر ہو نے پر یہ پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں? ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچ فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں? ذرائع کے مطابق جن فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں ان میں قطر ائیر لائن ،گلف،عربیہ، اتحاد اورامارات ائیر لا ئنز شامل ہیں ?ذرائع کے مطابق یکم جولاائی سے ائیر سعودی کی پروازیں بھی شروع ہو جا ئینگی? قومی ائیر لائن نے اپنی بین الاقوامی پروازیں بند نہیں کی تھیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.