تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد کھلانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن…پاکستان سمیت دنیا کے کئی معاشروں میں نوزائیدہ اور کم عمر بچوں کو شہد کھلانے کا رواج ہے، جب کہ ان مروجہ روایات کے برعکس ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کے لیے شہد بعض اوقات زہر ثابت ہوسکتا ہے?ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طبی سائنس دانوں کے مطابق چھوٹے بچوں کے معدے بہت نازک اور کمزور ہوتے ہیں اوروہ جراثیموں کا ایک آسان ہدف بن سکتے ہیں?شہد میں بعض اوقات ایک مخصوص جراثیم موجود ہوسکتا ہے جو بچوں میں ’بوٹلزم‘ نامی مرض کا باعث بنتا ہے?ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو شہد دینے میں کوئی حرج نہیں ہے جب کہ اس سے کم عمر بچوں کا نظام ہضم کمزور ہوتا ہے?اس مرض کی علامتوں میں قبض،غنودگی، دودھ پینے میں دشواری اور نقاہت شامل ہیں?ماہرغذائیات کا کہنا ہے کہ اپنی عمر کے ابتدائی چھ مہینوں میں بچوں کو صرف ماں کا دودھ، یا بچوں کے لیے ڈبے کا خصوصی فارمولا دودھ دینا چاہیے اور کھانسی وغیرہ کی صورت میں ان پر شہد آزمانے سے بچنا چاہیے کیوں کہ اس سے بعض اوقات سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.