تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فٹ بال ورلڈکپ کیلئے ریفریز کااعلان کردیاگیا

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …جنوبی افریقا میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کیلئے ریفریز کااعلان کردیاگیاہے،ایونٹ کے64میچز کو تیس ریفری سپروائز کریں گے ?فیفا نے ورلڈ کپ سے قبل ان30 ریفریزکااعلان کردیا ہے جو ایونٹ کے64 میچز میں فرائض انجام دیں گے، ازبکستان کے راشوان ارماٹوو ان منتخب ریفریز میں واحد آفیشل ہیں جو پہلے بھی فیفا کے کسی ایونٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں،وہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھی ریفری ہوں گے، دیگر ریفریزکا تعلق سوئیڈن، انگلینڈ، برازیل اور دیگر ممالک سے ہے،30 ریفریزکی فہرست میں سوئیڈن کے مارٹن ہینسن بھی شامل ہیں جو فرانس کے کوالی فائنگ میچ میں تھیئری آنری کے ہاتھ سے لگی گیند کو نہیں دیکھ پائے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.