5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سبز چائے ’لیوکیمیا‘ کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے،ماہرین
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا کے طبی ماہرین نے سرطان کی خطرناک قسم ’لیوکیمیا‘ کے خطرے سے محفوظ رہنے کیلئے سبز چائے کو مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سبزچائے کی پتیوں کے اندر ایک خاص نوعیت کا مادہ ہوتا ہے جس سے سرطان کے خلیوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے? اس کیمیکل کا 42 مختلف مریضوں پرتجربہ کیاگیا جس سے ثابت ہوا کہ خون میں سرطان کے خلیوں کے پھیلنے کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی? امریکن سوسائٹی آف کلینیکل اونکالوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی یہ تحقیق ڈاکٹرڈائیٹ شانافلیٹ نے مرتب کیا? تجربے میں شامل ہونے والے تمام افراد مرض کے ابتدائی مرحلے میں تھے? ماہرین نے بتایا کہ سبزچائے کی پتیوں سے حاصل ہونے والے کیمیکل کوبطوردوا تیار کرنے سے متعلق غوروخوض کیاجارہا ہے?