تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آسٹریلین باورچیوں نے90 کلوگرام وزنی برگر بناکر ورلڈ ریکارڈ بنالیا

جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کیفے میں کام کرنیوالے دو شیفزنے نوے کلوگرام وزنی برگر بناکر اپنا نام گینز بک اف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا? سڈنی کے ایک چھوٹے سے کیفے کے شیفز کا بنایا ہوا برگرکا وزن نوے کلو گرام تھا تاہم ٹرے کے وزن کے ساتھ اس برگر کا وزن 95.5 کلوگرام ہوگیا تھا?اس دیوہیکل برگر بنانے میں24گھنٹے لگے اور اس میں81کلوگرام قیمہ استعمال کیا گیا جس میں 120 انڈے ملائے گئے تھے?اس برگر میں استعمال بن کا وزن21 کلوگرام تھا ?برگر میں2 کلو سلاد پتہ16 ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو چقندر اور150سلائس پنیر استعمال کی گئی?ساتھ میں آڈھا کلو باربی کیو ساس استعمال کیا گیا?اس برگر کی قیمت ایک ہزار دو سو بیس امریکی ڈالر ہے،جو اگلے ایک سال تک کیفے کے مینو میں شامل ہوگا?اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا برگر امریکا میں بنایا گیا تھا جس کا وزن84 کلو گرام تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.