تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی: چنیسر گوٹھ میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے چنیسرگوٹھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا?پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے? پولیس کے مطابق محمودآباد کے علاقے میں چنیسر گوٹھ میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر جانیوالے دو افراد کو ہلاک کردیا ? مقتولین کی شناخت غلام مرتضی? اور عزیزلاسی کے نام سے ہوئی ہے? جن کی لاشوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا لیکن ورثاء ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لاشوں کو پریس کلب کے باہر لے کے آگئے?اہلخانہ کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کا تعلق مقامی اخبار سے تھا اور ان کو منشیات فروشوں کیخلاف خبریں لگانے کی سزا دی گئ ہے،پولیس کے مطابق مرنے والوں کاتعلق بھی منشیات فروشوں سے تھا،جبکہ ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد میتوں کو دوبارہ سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.