5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوادر : اشیائے خوردونوش کی شدید قلت، پٹرول 100روپے لٹر ہوگیا
جنگ نیوز -
گوادر…گوادرمیں طوفانی بارشوں اورسیلاب کے بعد اشیائے خوردونوش کی شدیدقلت پیداہوگئی ہے? شہر میں پٹرول100 روپے فی لٹر ہوگیا ہے?طوفانی بارشوں سے سب سے زیاد ہ متاثر ہونیوالے علاقوں گوادر،جیونی،پسنی ،پشکان اور 50 سے زائد دیہا ت کاایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکاہے?گوادرکے دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں چھوٹے بند ٹوٹنے کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ?ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونیوالے وہ متاثرین جن کے گھرمتاثر ہوئے ہیں انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خیمے فراہم کئے جارہے ہیں?بارشوں کے بعد علاقے میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے? علاقے میں پٹرول سو روپے فی لٹر جبکہ ایل پی جی اسی روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے?پاک بحریہ کے کیپٹن عدنان بلوچ نے بتایاکہ ایک فوکرطیارہ امدادی سامان لے کرگوادرپہنچ چکاہے جبکہ تربت اور گوادرکے درمیان پھنسے ہوئے مسافروں کوبھی پاک بحریہ کی جانب سے راشن فراہم کیاگیاہے?