تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وفاقی بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا،نوازشریف

جنگ نیوز -
رائے ونڈ …مسلم لیگ)ن( کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا،7سو ارب روپے کا خسارہ صرف قرضوں کے ذریعے پورا کرنے کی حکمت عملی ملکی معیشت کی مزید تباہی کا باعث بنے گی? انہوں نے کہا کہ توانائی کے سستے ذرائع اپنا کر ہی ملک سے غربت کا خاتمہ اور روزگار میں اضافے کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں?رائے ونڈ میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ وفاقی بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گااورغریبوں کو درپیش مسائل میں اضافہ ہوگا? انہوں نے کہا کہ معیشت کی حقیقی بحالی کے لیے وفاقی حکومت نے کوئی مثبت اور ٹھوس اقدام نہیں کیا،قرضوں سے نجات اور خود انحصاری کے پروگرام پر عمل کر کے ہی ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے?انہوں نے وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کے بجٹ کو حقیقی معنوں میں عوام دوست بنایا جائے?نواز شریف نے وزیر اعلی? پنجاب کو دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات کی پیش رفت اور جلد از جلد ذمہ داروں کو قانون کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.