5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گیس پر ٹیکس : غریب طبقے کے بلوں میں اوسطاً10روپے اضافہ ہوجائیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ مالی سال2010-11 میں حکومت نے گیس پر5روپے فی10 کیوبک فٹ ٹیکس نفاذ کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام سے غریب طبقے کے بلوں میں اوسطاً10 روپے کا اضافہ ہوجائیگا?حکومت نے آئندہ مالی سال سے قدرتی گیس کے استعمال پر5 روپے ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جو فی10کیوبک فٹ پرہوگا? ایک اوسط120 گز کے گھرانے کا اگر ماہانہ250سے300 روپے گیس کا بل آتا ہے تو ان کے بل میں تقریباً10 روپے کا اضافی ٹیکس ہو گا?ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے حکومت کو درحقیقت تجارتی صارفین سے فائدہ پہنچے گا جن کی کھپت کہیں زیادہ ہوتی ہے?مالی سال2010-11 کے بجٹ میں گیس پر پانچ روپے فی10 لاکھ کیوبک فٹ کے نفاذ سے حکومت کو سالانہ5 ارب80 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی متوقع ہے?